فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افرادزخمی

10 جولائی ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افرادزخمی ہو گئے۔ تھانہ الپہ کے علاقے ٹبی والا کارہائشی محمد قاسم گھر جارہاتھا کہ اڈابند بوسن کے قریب دومسلح نامعلوم نے پسٹل سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ تھانہ قطب پور کے علاقے 21 میں سالہ ذیشان گھر کے قریب موجود تھاکہ دومسلح افرادنے گولی مارکر زخمی کر دیا جبکہ تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں راشد نے اپنے چھوٹے بھائی شانی کوریڑھی کھڑی کرنے کے لئے بھیجاتو دونامعلوم افرادٹانگ پر گولی مارکر فرارہوگئے ۔