عید الاضحیٰ کے حوالے سے پولیس کا سکیورٹی پلان جاری

10 جولائی ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس نے عیدالاضحی کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے ملتان میں کل 1837مقامات پر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی جن میں 50 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملتان پولیس کے کل 2344 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر کے اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی۔ اس کے علاوہ ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ، گھڑ سوار اور ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے۔