سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ پہلے حد بندی کا عمل مکمل کیا گیا اور اب ووٹر لسٹوں کی اختتامی جانچ پڑتا ل جاری ہے وہیں سیاسی جماعتوں کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔ اسی عمل کے دوران بھارتی الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر کی 6 غیر فعال سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ایک حکم کے مطابق، پول باڈی نے جموں و کشمیر کی چھ رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کا اندراج ختم کر دیا ہے۔ پول باڈی کا کہنا ہے کہ زمینی سطح پر ان پارٹیوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔یہ تمام ایسی پارٹیاں ہیں، جو انتخابات کے دوران اپنے پراکسی امیدوار انتخابات میں اتارتی ہیں اور بعد میں بڑی جماعتوں کے امیدواروں سے بڑی مقدار میں پیسہ وصول کر کے اپنے امیداروں کو واپس لے لیتی ہیں۔ قیام میں آنے کے سالوں بعد بھی یہ پارٹی زمینی سطح پر غیر فعال پائے جانے والی ان جماعتوں کو کمیشن کی جانب سے تصدیق کیلئے نوٹس جاری کئے گئے تھے تاہم یہ جماعتیں اپنی تصدیق کرنے میں ناکام رہیں اور اب الیکشن کمیشن نے ان کا اندراج منسوٰ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔زمینی سطح پر غیر موجود پائے جانے کے بعد سی ای اوز کی جانب سے اندراج ختم کر دیا گیا ہے ، تصدیق کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ پارٹی محض کاغذوں میں موجود ہیں، لیکن زمینی سطح پر ان کا کوئی وجود نہیں ہے اور کمیشن کی طرف سے جاری کردہ خطوط محکمہ ڈاک کے ذریعے بغیر ڈیلیوری کے واپس آ گئے ہیں۔غیر رجسٹرڈ جماعتوں میں جموں و کشمیر عوامی لیگ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ، آل جے اینڈ کے پیپلز پیٹریاٹک فرنٹ، ڈیموکریٹک جنتا دل (جے اینڈ کے)، جے اینڈ کے سٹیزن پارٹی اور جموں و کشمیر نیشنل یونائیٹڈ فرنٹ شامل ہیں۔ان جماعتوں میںجموں و کشمیر عوامی لیگ ہی ایک ہی ایسی جماعت ہے جو اب تک اپنے امیدوار اسمبلی میں بھیجنے میں کامیاب رہی۔
ریاض سعودی عرب نے خلیج کے پانیوں میں پھنسے ہوئے جہازوں کی خدمت کیلئے بحری ٹگ بوٹس کا ایک گروپ فراہم کیا ہے جو...
اسلام آباد سینٹ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے...
جنیواچینی انتباہ، عالمی ادارہ صحت نے تائیوان کو مدعو کرنے کی تجویز مسترد کردی ،چین نے پاکستان کے ساتھ ملکر اس...
بیجنگپاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ، معاشی بحالی پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ،پاکستان نے ڈالر پر...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں ۔ آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر،...
اسلام آبادپاکستانʼکے روس / یوکرائن سے تین سے پانچ ملین گندم درامد کرنے کا امکان، فصل ربیع کی گندم کی...
ملتان ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے...
کراچی اسپین کی ایک عدالت نے حکم دے دیا ہے کہ ٹیکس حکام کولمبیا کی پاپ اسٹار شکیرا کو 5 کروڑ 50 لاکھ یورو 18ارب...