ضلع خانیوال میں دریا اور نہروں میں نہانے پرپابندی

10 جولائی ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے ضلع خانیوال میں لوگوں کے دریا اور نہروں میں نہانے پر 12جولائی تک پابندی عائد کردی ہے،اس حوالے سےایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) پنجاب سید علی مرتضیٰ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع خانیوال کی حدود میں دریا اور نہروں پر سوئمنگ اور نہانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ،یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر خانیوال کی درخواست پر کیا گیاہے۔