کراچی (اسد ابن حسن) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر اے ٹی اینڈ ای آر عرفان صابر نیں ایک مرتبہ پھر چاروں ملکی ایئر لائنز کو مراسلے تحریر کئے ہیں کہ موجودہ بارشوں اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر اگر کوئی فلائٹ منسوخ کی جاتی ہے تو مسافروں کو مروجہ قوانین کے تحت سہولتوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ فلائٹ منسوخی کی صورت میں مسافر کو پورا کرایہ واپس کرنا لازمی ہو گا- ضروری نہیں کہ مسافر کو اگلی پرواز میں بھیجا جائے- مسافر سے پوچھا جائے کہ اگر اس کا فوری جانا ضروری ہے تو اس کو کسسی دوسری ایئر لائن پر سوار کرایا جائے- منسوخ پرواز کے مسافروں کو ایئر لائن ریفریشمنٹ/کھانا اور زیادہ تاخیر ہے تو ہوٹل میں ٹہرانا اور ٹرانسپورٹ انتظامات ایئر لائن کی ذمہ داری ہو گی- ان فیصلوں کا اطلاق بارشوں، پرواز پر مسافروں کا کم لوڈ یا دیگر وجوہات کے تناظر میں ہو گا۔
یروشلم اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے نودیہات کے مکینوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کر کے ایک ہزار میٹر دور کھلی...
کراچی ہنگری میں 16 سالہ اوربان دور کا خاتمہ، پیٹر ماگیار وزیراعظم بن گئے۔اداروں میں اصلاحات ، یورپی یونین سے...
لاہور بھارت نے طویل فاصلے والے اگنی-5 ایم کے 2 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اگنی سیریز کا جدید ترین اسٹریٹجک...
اسلام آباد مختصر دورانئے پر مشتمل پارلیمانی ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس ہنگامے اور ماردھاڑ سے عبارت رہا جس...
دبئی گروپ کے سی ای او نے گزشتہ روز بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے پہلے کیسینو ریزورٹ کے افتتاح میں معمولی...
کراچی آغا خان فانڈیشن پاکستان نے بینک الفلاح کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اہم...
انقرہ پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہے۔ وہ...
کراچی امریکی فوج کی جانب سے خلیج اومان میں امریکہ کا نشانہ بننے والا ’توسکا‘ نامی ایرانی جہاز کراچی پہنچ...