تہران(جنگ نیوز)ایرانی حکام نے ایک اصلاح پسند کارکن اور دو فلم سازوں کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق سابق اصلاح پسند نائب وزیر داخلہ مصطفیٰ تجزادے کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے اور عوامی رائے متاثر کرنے کے لیے جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ایک علیحدہ کارروائی میں حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے فلم ڈائریکٹر محمد رسولوف اور ان کے ساتھی مصطفیٰ علی احمد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فلمسازوں کا حکومت مخالف گروپس کے ساتھ رابطہ ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مصطفیٰ تجزادے اور رسولوف کو گرفتار کیا گیا ہے۔تجزادے 2009 سے 2016 تک جیل میں قید رہے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے امن و امان خراب کرنے میں حصہ لیا جس کی وجہ سے 2009 کے انتخابات متنازع ہوئے۔رسولوف کو بغیر اجازت فلم بنانے اور قومی سلامتی سے متصادم کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
یروشلم اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے نودیہات کے مکینوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کر کے ایک ہزار میٹر دور کھلی...
کراچی ہنگری میں 16 سالہ اوربان دور کا خاتمہ، پیٹر ماگیار وزیراعظم بن گئے۔اداروں میں اصلاحات ، یورپی یونین سے...
لاہور بھارت نے طویل فاصلے والے اگنی-5 ایم کے 2 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اگنی سیریز کا جدید ترین اسٹریٹجک...
اسلام آباد مختصر دورانئے پر مشتمل پارلیمانی ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس ہنگامے اور ماردھاڑ سے عبارت رہا جس...
دبئی گروپ کے سی ای او نے گزشتہ روز بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے پہلے کیسینو ریزورٹ کے افتتاح میں معمولی...
کراچی آغا خان فانڈیشن پاکستان نے بینک الفلاح کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اہم...
انقرہ پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہے۔ وہ...
کراچی امریکی فوج کی جانب سے خلیج اومان میں امریکہ کا نشانہ بننے والا ’توسکا‘ نامی ایرانی جہاز کراچی پہنچ...