مقبوضہ کشمیر،بادل پھٹنے سے کم از کم 16 ہندو یاتری ہلاک ،40لاپتہ

10 جولائی ، 2022

سرینگر (جنگ نیوز ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے امر ناتھ میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کن بارش میں 16 ہندو یاتری ہلاک اور 40 لاپتہ ہوگئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بارشوں اور سیلاب کےبعد امرناتھ یاترا کو تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کے مقدس مقام امرناتھ میں ہونے والے تہوار میں شرکت کے لیے بھارت بھر سے ہزاروں یاتری پہنچے تھے تاہم بادل پھٹنے (کلاؤڈ بلاسٹ) کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت خیز بارش سے ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلہ پیدا ہوگیا۔سیلابی ریلااپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو بہا کر لے گیا ،اس ریلے میں 40یاتری بھی لاپتہ ہوگئے ہیں، امدادی کاموں کے دوران 16 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔