نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کی مقبوضہ کشمیرودیگرریاستوں میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال دکھانےپرایمنسٹی انٹرنیشنل پربرہمی کااظہار،ادارے کی مقامی شاخ کو(8ملین ڈالر) ایک ارب65لاکھ پاکستانی روپےسےزائدجرمانہ کردیا،ایک طویل عرصے سے مودی سرکار اور بھارت ایمنسٹی کی سرگرمیوں سے پریشان رہے مگر اب انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اس ادارے کے لیے بھارت میں اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے،ایمنسٹی کا یہ دعوی رہا ہے کہ بھارتی شاخ کو ایک عرصے سے مودی سرکار کی طاقت کے حقیقی ذریعے ہندوتوا نظریات کی حامل انتظامیہ سے ہراسمنٹ کا سامنا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس سلوک کا سامنا ہونے کی وجہ اس کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کرنا اور سامنے لانا رہا ہے۔خصوصا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو سالہا سال سے اجاگر کرنے کی وجہ سے تقریبا دو سال قبل ایمنسٹی کو اس وقت ایک بڑے دھچکے سے دوچار ہونا پڑا جب ان کے مقامی بنک میں اکاونٹس کو منجمد کر دیا گیا، وجہ یہ بتائی گئی کہ ایمنسٹی کے خلاف تحقیقات مقصد ہیں اس لیے اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں۔اس بھارتی اقدام کے نتیجے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت میں اپنےا سٹاف کو تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا تو اسٹاف کو فارغ کرنا پڑا اور اپنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کومحدود اور ریسرچ ورک کو روکنا پڑا ۔ تب سے اب تک بھارت نے ایمنسٹی کو اس مشکل صورت حال میں دھکیلے رکھا اور اب ایک اور بڑا فیصلہ ایمنسٹی اور اس سے وابستہ انسانی حقوق کارکنوں کے خلاف کر دیا ہے،بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کےمطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فارن فنڈنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور بیرون ملک سے ملنے والے وسائل کو بھارت کے اندر اپنے آپریشنز میں استعمال کیا، بیان میں کہا گیاکہ ایمنسٹی کی بھارتی شاخ کو65ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے کہ اس نے غیر قانونی طور غیر ملکی فنڈز حاصل کیے ہیں۔
یروشلم اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے نودیہات کے مکینوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کر کے ایک ہزار میٹر دور کھلی...
کراچی ہنگری میں 16 سالہ اوربان دور کا خاتمہ، پیٹر ماگیار وزیراعظم بن گئے۔اداروں میں اصلاحات ، یورپی یونین سے...
لاہور بھارت نے طویل فاصلے والے اگنی-5 ایم کے 2 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اگنی سیریز کا جدید ترین اسٹریٹجک...
اسلام آباد مختصر دورانئے پر مشتمل پارلیمانی ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس ہنگامے اور ماردھاڑ سے عبارت رہا جس...
دبئی گروپ کے سی ای او نے گزشتہ روز بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے پہلے کیسینو ریزورٹ کے افتتاح میں معمولی...
کراچی آغا خان فانڈیشن پاکستان نے بینک الفلاح کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اہم...
انقرہ پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہے۔ وہ...
کراچی امریکی فوج کی جانب سے خلیج اومان میں امریکہ کا نشانہ بننے والا ’توسکا‘ نامی ایرانی جہاز کراچی پہنچ...