kمہنگائی اور گرمی کے باوجود عید خریداری عروج پر رہی

10 جولائی ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) گزشتہ چند دنوں میں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں مہنگائی کی لہر اور گرمی کے باوجود عید خریداری عروج پر رہی، گارمنٹس، جوتوں، کپڑوں، مصنوعی جُولری، میک اپ کے سامان کی مانگ میں بے تحاشا اضافہ ہوا، شدید ، دکانداروں نے عید سیزن خوب کمایا، بازاروں میں خریداروں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہوتے رہے، شہر کے مختلف بازاروں کینٹ، حسین آگاہی، کالے منڈی، اندھی کھوئی، اندرون شہر، گلشن مارکیٹ، مین مارکیٹ ممتاز آباد، گردیزی مارکیٹ وغیرہ میں عیدالاضحیٰ سے قبل ریڈیمیڈ گارمنٹس، جوتوں، کپڑوں، مصنوعی جُولری، میک اپ کے سامان کی فروخت میں اضافہ ہوا، عید خریداری کے کام میں تیزی آتے ہی دکانداروں نے عید سیزن کمانے کے لیے ان اشیا کے نرخوں میں 25 سے 30 فیصد کا خود ساختہ اضافہ بھی کر دیا تھا۔