رحیم یار خان، صادق آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) صادق آباد میں 14 نامعلوم افرادکی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک، ایک زخمی ہو گیا، تفصیل کے مطابق چوک شہباز پور کی بستی درگڑہ میں 14 نامعلوم مسلح افراد زمیندار ملک صفدر درگھ کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے ملک صفدر کے دو بیٹوں 35 سالہ محمد فرحان صفدر، 45 سالہ محمد شاہد صفدر اور پوتے 20 سالہ شہروز شاہد کو قتل کر دیا، 40 سالہ حلیم احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکلوں پر آنے والے 14 مسلح افراد ڈاکو لگ رہے تھے جو واپس دریائے سندھ کے کچہ ایریا کی طرف فرار ہو گئے، یہ لرزہ خیز واقعہ کچہ آپریشن کے سلسلے میں آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کے سندھ پنجاب بارڈر ایریا کے دورے کے سات/ آٹھ گھنٹے بعد پیش آیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علیٰ خان سے صادق آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، اور ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر نے ڈی پی او رحیم یار خان کے ہمراہ جائے وقوع کا ملاحظہ کیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق آر پی او بہاولپور نے ڈی پی او رحیم یار خان کے ہمراہ متاثرہ خاندان کے گھر مقتولین کے ورثا سے بھی ملاقات کی۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...