اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئےسنٹرل سلیکشن بورڈ کے انعقاد کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ بورڈ کا اجلاس جو لائی کے آخری ہفتے یا اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید کریں گے۔آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے 600 افسروں کی سکروٹنی جاری ہے۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی اور آئی بی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا سٹیٹس دیا ہے۔افسروں کی ترقی و تقرری کیلئے سکروٹنی آئی ایس آئی اور آئی بی کو تفویض ہے۔اجلاس 300سے زائد افسروں کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دینے کی سفارشات مرتب کرے گا۔ترقیوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔پروموشن زون کے افسروں کے پینل، سالانہ کارکردگی رپورٹس، سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی ہے۔مختلف سروسز اور گروپس کے 600 افسروں کے پینلز تیار کئے گئے ہیں۔بورڈ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری دے گا۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 3 دن جاری رہے گا۔اجلاس مختلف سروسز، گروپوں، ایکس کیڈر افسروں کی ترقی کی سفارشات مرتب کرے گا۔بورڈ اجلاس کی تیاری مکمل ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اجلاس ایجنڈا جاری کرے گی ۔حکومت نے 24 مئی کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیلِ نو کی تھی ۔کیپٹن (ر)زاہد سعید چیئرمین سنٹرل سلیکشن بورڈ مقرر کئے گئے ہیں۔ کیپٹن (ر) زاہد سعید چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن ہیں۔ بورڈ میں 4 ارکانِ پارلیمنٹ، ہر صوبے سے ایک ایک افسر شامل ہے۔بورڈ میں سینیٹر سعدیہ عباسی،سنیٹر کامران مرتضیٰ ‘ سنیٹر سلیم مانڈوی والا،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی شامل ہیں۔ گریڈ 22کے افسر امداد اللہ بوسال،محمد صالح فاروقی ‘ڈاکٹر کاظم نیاز،غوث الدین احمد اور پرویز جونیجو شامل ہیں۔ ممبرز میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن شامل ہیں۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی سنٹرل سلیکشن بورڈ میں شامل ہیں۔ پروموشن پالیسی کے تحت سال میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کے 2 اجلاس لازم ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سال کے پہلے 6 ماہ میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کا انعقاد نہ کر سکی۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...