ملتان (سٹاف رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز ملتان کے ریجنل منیجر کاشف نواز نانڈلہ کوکرپشن اور بلیک مارکیٹنگ الزامات پر معطل کردیا گیا ہے۔ریجنل منیجر کا عارضی چارج زونل منیجر ملتان فیصل سلطان کو دے دیا ہے۔ہیڈ آفس نے اکاؤنٹ آفیسر بہاولپور کو انکوائری افسر مقرر کر کے رپورٹ مانگ لی ہے۔ ان کی معطلی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گلگشت کالونی کے ایک ہوٹل کے خلاف کارروائی کے نتیجہ میں کی گئی ہے۔اس کارروائی کے دوران ہوٹل سے یوٹیلیٹی سٹورز کے 173 بیگ سبسڈی آٹا اور3 سو سے زائد پیکٹ سبسڈی گھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہوٹل مالک کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے۔ہوٹل مالک کے مطابق اس نے یہ آٹا اور گھی مختلف شناختی کارڈز پر حاصل کیا ہے۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...