فیل ہونے والے ٹرینی تھانیداروں کو دوبارہ ایلیٹ کورس کروانے کا فیصلہ

10 جولائی ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب نے ایلیٹ کورس میں فیل ہونے والے ٹرینی تھانیداروں کو دوبارہ ایلیٹ کورس کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ملتان سمیت دیگر اضلاع کے ٹرینی سب انسپکٹرز اور ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو 13 جولائی تک ایلیٹ ٹریننگ سکول رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ کورس میں ملتان سے بھی 16 تھانیدار شرکت کریں گے۔