کراچی، اسلام آباد (نمائندہ جنگ، اسٹاف رپورٹر) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے عید الاضحٰی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو خاص طور یاد رکھا جائے جو اس وقت ظلم، جبر اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ایسے معاشرہ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جہاں ہر شہری کے ساتھ معاشی اور سماجی انصاف ہو اور ریاست ان کیلئے جنت ہو۔جبکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ عظیم مقاصد کی خاطر بڑے سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کرنے کا عزم و حوصلہ کامیابی و کامرانی کی راہیں ہموار کرتا ہے۔ عیدالاضحی پر ایک پیغامات میں آصف علی زرداری نے کہا تمام مسلمان اپنی دعاؤں میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کی دعا بھی شامل کریں۔ آصف علی زرداری نے کشمیریوں کو اس وقت سفارتی مدد کی سخت ضرورت ہے دنیا بھر میں آباد مسلمان بھائی اور بہنیں اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کی حمایت میں آواز بلند کریں۔ آصف علی زرداری نے کہا آج کا دن محبت اور قربانی کا درس دیتا ہے آج عید کی خوشیوں میں غریبوں اور بے سہارا بھائیوں بہنوں کی مدد کرکے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ان عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی جو مذہب کی آڑ میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سیاسی، سماجی ناانصافیوں کیخلاف آواز بلند کی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو عیدالضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشیوں کا یہ تہوار امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پروتا ہے کہ افریقہ سے لیکر برصغیر تک سب مسلمان ایک ہیں اور جب ہم متحد ہوکر کسی مقصد کے حصول کی کوشش کرینگے تو اسلامی ممالک سے بڑھ کر دنیا میں کوئی طاقت نہیں ہوسکتی۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...