ہمایوں اختر کی قوم کوعیدالاضحی پر مبارکباد اور پیغام

10 جولائی ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے قوم کو عیدالاضحی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی خوشیوں، قربانی، ایثار اور محبت کا تہوار ہے ،دین اسلام غریب لوگوں کو خوشی کے تہواروں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے ، معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا فلسفہ ہے ، ہمارا خلاقی،قومی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔