لاہور (پرویز بشیر ) عید کے بعد سیاسی و انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ جائینگی اور آئندہ چند ہفتے ملک کے سیاسی و حکومتی استحکام کا تعین کرینگے اس استحکام کے ساتھ ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال بھی منسلک ہے۔ 17جولائی کو ہونے والے انتخابات تحریک انصاف کے لئے خاص طور پر انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے اگر وہ ان انتخابات میں مطلوبہ نشستیں حاصل نہ کر سکی تو اس کی سیاسی منزل بہت دور ہو جائے گی اور مسلم لیگ (ن) سرخرو ہو کر آئندہ سال تک باآسانی اپنا اقتدار کا سفر جاری رکھ سکے گی تاہم اگر تحریک انصاف پنجاب کا اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے جس کا امکان کم ہے تو اس کے کامیابی کے اثرات وفاق کو بھی ہلا کر رکھ دے گی اور پھر غیر یقینی صورتحال کا ایسا سلسلہ شروع ہو گا کہ یہ مرکزی حکومت کے خاتمے پر منتج ہو سکتا ہے۔ بدحال معیشت مزید ابتری کا شکار ہو جائے گی مہنگائی جو کہ اب بھی غروج پر ہے لیکن ایک امید ہے کہ چند ماہ میں بین الاقوامی حالات اور اندریں کوششوں سے کچھ سنبھال جائے گی انتشار اور غیر یقینی کی صورتحال میں خرابی بڑھ جائے گی آئندہ چند ماہ میں اہم تقرریاں بھی ملکی حالات پر اثر ڈا لیں گی اگر یہ تقرریاں جن میں فوج کے سربراہ اور پھر نیب کے چیئرمین کی تقرری معمول کے مطابق ہو جاتی ہے تو یہ جمہوریت اور ملک کے لئے نیک شگون ہو گا تاہم ایک خدشہ اور بھی ہے کہ تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں ناکامی کے بعد اس کو تسلیم نہ کرے اور دھاندلی کا الزام عائد کرکے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دے لیکن حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایسا نہ کر سکے گی کیونکہ ان کے ایسے کیسز سامنے آنے والے ہیں جن کے نتیجے میں اہم گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...