لاہور‘ اسلام آباد (این این آئی‘ نمائندہ خصوصی‘ نیوز رپورٹر) مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی55 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مادر ملت کی برسی کے حوالے سے ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام قرآن خوانی کی محفلیں اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ فاطمہ جناح 1967 میں 8 ،9جولائی کی درمیانی شب 76 برس کی عمرمیں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں ان کا قائدانہ کردار پاکستانی خواتین کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم مادر ملت کو سلام پیش کرتی ہے۔ مادرِ ملت نے اپنے بھائی محمد علی جناح کی بیماری کے دوران ان کی بہترین دیکھ بھال کی، پاکستان کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر ملت کی قیام پاکستان، بانی پاکستان اور تعمیر پاکستان کے لئے عظیم خدمات پر انہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح، قائداعظم محمد علی جناح کی بہن ہی نہیں، بلکہ ان کی فکری وراثت کی بھی امین تھیں۔ ان کی زندگی کا بیش تر حصہ اپنے عظیم بھائی کی رفاقت میں بسر ہوا۔ قائداعظم کی زندگی کے آخری 19 برس محترمہ فاطمہ جناح لمحہ بہ لمحہ اپنے بھائی کے ساتھ رہیں۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...