عالیہ بھٹ فلم ’’میمی‘‘ میں کریتی سینن کی اداکاری سے متاثر

10 جولائی ، 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ فلم سٹار عالیہ بھٹ بلاشبہ بولی وڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ نوجوان اداکارہ نے حال ہی میں ایک دوسری اداکارہ کا نام لے کر کہا کہ ان کی اداکاری متاثر کیا ۔ بولی وڈ ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں عالیہ بھٹ سے آخری فلم یا ایسی پرفارمنس کے بارے میں پوچھا گیا جس نے ان کو متاثر کر کے پیچھے چھوڑ دیا ہو تو اس پر کچھ سوچے بغیر عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’میمی میں کریتی سینن۔‘کریتی سینن نے فلم میں ’میمی راٹھور‘ کا کردار ادا کیا جو ایک نوجوان خاتون ہیں جنہوں نے ایک غیر ملکی جوڑے کے لیے سروگیٹ ماں بننے کا فیصلہ کیا۔اس فلم میں کریتی سینن کی اداکاری کو مداحوں اور ناقدین کی طرف سے یکساں طور پر سراہا گیا۔ کریتی کے علاوہ اس فلم میں پنکج ترپاٹھی اور سائی تمہنکر نے بھی معاون کردار ادا کیے تھے۔کام کے حوالے سے بات کریں تو عالیہ اگلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گی۔ فلم میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی ہیں۔اس کے علاوہ وہ’’براہمسترا‘‘،’’جی لے زرا‘‘ اور’’تخت‘‘ جیسی فلموں کا بھی حصہ ہیں۔