بشریٰ انصاری اور عدنان شاہ کی نئی مختصر فلم’’ مجرم‘‘ ریلیز

10 جولائی ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نامور فنکارہ بشریٰ انصاری اور عدنان شاہ سی پرائم کی نئی مختصر فلم’’ مجرم" میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ سراج السالکین کی ہدایات میں بننے والی نئی پروڈکشن مجرم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کر دی گئی۔اس نئی مختصر فلم کی کہانی حماد صدیق نے تحریرکی ہے جو ایک ڈاکو کے گرد گھومتی ہے جس نے ایک معمر خاتون کو اپنے گھر میں یرغمال بنا لیا ہے۔ جیسے ہی ڈاکو اس خاتون کی قیمتی اشیاء چھیننے کی کوشش کرتا ہے، وہ خاتون اس کوایک پیشکش کرتی ہے جس کا انتہائی مہلک نتیجہ نکلتا ہے۔مجرم میںپاکستانی میڈیا انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے حصہ لیا ہے اور اس سنسنی خیز فلم کے مرکزی کردار بشریٰ انصاری اور عدنان شاہ ٹیپو نے ادا کئے ہیں۔