ابرار الحق کی اپنے بکرے کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

10 جولائی ، 2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نامور گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کی اپنے بکرے کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹا گرام پر کی گئی ویڈیو پوسٹ میں انہیں بکرے کی رسی تھامے خوشگوار موڈ میں گانا گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے،انہوں نے رسی کو بطور مائیک استعمال کیا۔ابرارالحق سوشل میڈیا سائٹ پر اپنا گانا "نچ مجاجن نچ” اپنے قربانی کے بکرے کو وقف کردیا اور اس کی تعریفوں میں مگن دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں بکرا بھی گانا انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا نچ پنجابن نچ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوا رکھا ہے۔ابرارالحق کا کہنا ہے کہ بھارتیوں نے انتہائی بدتمیزی کے ساتھ میرا گانا کاپی کیا، نہ صرف کاپی کیا بلکہ اس کی دھن ہی خراب کردی۔