جینیفر اینسٹن نے انتقال کرجانے والےکیمرہ مین کے اہل خانہ کی مدد کی اپیل کردی

10 جولائی ، 2022

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ایک عملے کے اہل خانہ کی مدد کریں۔جینیفر اینسٹن نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے شو کے کیمرہ مین گنر مورٹینسن کی اچانک موت پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ادکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “پچھلے ہفتے ہم نے اچانک گنر مورٹینسن کو کھو دیا، جو ہمارے ’دی مارننگ شو‘ کے سیٹ کا لائٹ مین تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ “کیمرہ اسسٹنٹ کے طور پر، وہ اپنے کام میں بہت اچھے تھے۔آخر میں، اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ عطیات جمع کرکے گنر مورٹینسن کی اہلیہ اور 2 سالہ بچے کی اس مشکل وقت میں مدد کریں۔