اعجاز خان ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں داخل

10 جولائی ، 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس میں حصہ لینے والے اداکار اعجاز خان اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔ ٹی وی اسٹار اعجاز خان کو ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد اداکار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعےاپنے مداحوںکے ساتھ اپنی صحت کی تازہ ترین معلومات شیئر کیں۔انہوں نے اسپتال سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اعجاز خان کو اسپتال کے بستر پر آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے ہاتھ میں کئی سرنجیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار اعجاز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ سالمونیلا انٹریکا سیروور ٹائفی.... میں کمال ہوں۔ کال مت کرو۔ اس پر اعجاز خان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ پاویترا پونیا پریشان ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اداکار کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ پاویترا کو یہاں ان کا ہاتھ پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلینگ، جلدی ٹھیک ہو جانا.‘اعجاز خان اور پاویترا پونیا کی ملاقات بگ باس 14 میں ہوئی تھی۔ تب سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ جلد ہی دونوں شادی کر سکتے ہیں۔اعجاز اور پاویترا سب سے زیادہ پیار کرنے والے جوڑوں میں سے ایک ہیں اور وہ اکثر انسٹاگرام کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ جب بھی انہیں کام سے وقت ملتا ہے، وہ ایک ساتھ سفر پر جانا پسند کرتے ہیں اور اکثر خوبصورت تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی دونوں کی شادی ہو سکتی ہے۔ تاہم، پاویترا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی شادی میں مصروف شیڈول کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔