لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک ) آسکر کے لیے نامزد ہولی وڈ فلم "گاڈ فادر"کے اداکار جیمز کین انتقال کر گئے ہیں ۔غیرملکی ذرائع کے مطابق مشہور امریکی فلم "دی گاڈ فادر" میں گینگسٹر سونی کورلیون کا مقبول کردار ادا کرنے والے ہولی وڈ اداکار جیمز کین 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی تاہم ان کی موت کی وجہ اور مقام کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، اہلِ خانہ نے ٹوئٹ کے ذریعے اداکار کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ جمی کا انتقال ہو گیا ہے۔ کین کو 1972 مشہورِ زمانہ فلم ’’دی گاڈ فادر‘‘ میں گرم مزاج گینگسٹرکورلیون کا بہترین کردار نبھانے کے لئے معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے 1974 میں "دی گاڈ فادر" کے سیکوئل میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا جس پر انہیں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا جبکہ "برائن سونگ""میزری"، "دی یارڈز" اور "ایلف" جیسی فلموں پر انہیں 4 گولڈن گلوبز اور ایک ایمی ایوارڈ کے لے بھی نامزد کیا گیا۔
ممبئی بھارتی اداکارہ نکی تمبولی نے سدھو موسے والا کی موت پر رونے کی ویڈیو ٹرول ہونے پر رد عمل دیا ہے۔بھارتی...
جالندھر بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رانا جنگ بہادر کو ہندو مذہبی کتاب ’رامائن‘ کے خالق لارڈ...
اممبئی ہولی وڈ کی راہ پر بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز بھی نکل پڑی ہیں۔ جیکولین فرنانڈیز نے حال ہی میں...
کراچی معروف گلوکار عاصم اظہر نے عید کے موقع پر منگیتر اداکارہ میرب علی کے ساتھ پہلا گانا ریلیز کردیا۔ میڈیا...
نیویارک یوٹیوب نے بھارت میں مختصرفلم ‘کشمیرکاترانہ’ دکھانے پر پابندی عائد کردی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے...
ممبئی بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس میں حصہ لینے والے اداکار اعجاز خان اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے...
لاس اینجلس ہولی وڈ فلم’’ٹاپ گن: میورک‘‘،’’ جراسک ورلڈ: ڈومینین‘‘ اور ’’ایلوس‘‘ جیسی فلموں نے عالمی وبا...
لاس اینجلس امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ایک عملے کے اہل خانہ کی مدد...