بھارت میں یوٹیوب پرمختصرفلم ‘کشمیرکاترانہ’پر پابندی عائد

10 جولائی ، 2022

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیوب نے بھارت میں مختصرفلم ‘کشمیرکاترانہ’ دکھانے پر پابندی عائد کردی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے اظہاررائے پرقدغن کی روایت برقرار رکھتے ہوئے بھارت میں 9منٹ سے زائد دورانیےکی مختصرفلم’’ کشمیرکاترانہ ‘‘پرپابندی کے لئے یوٹیوب کی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔اس فلم میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں جبری گمشدگیوں اورجعلی مقابلوں کو بے نقاب کیاگیاہے۔ایوارڈ یافتہ یہ دستاویزی فلم 12 مئی کو جاری کی گئی تھی۔تاہم بھارتی حکومت کی قانونی شکایت کے بعد یوٹیوب نے مختصردورانیے کی اس فلم پربھارت میں ناظرین کے لئے دکھانے پرپابندی عائدکردی ہے۔یوٹیوب کی لیگل سپورٹ ٹیم نے فلم پروڈیوسرکوبھیجے گئے ایک خط میں تسلیم کیاہے کہ انہیں ویڈیو پر پابندی کے لئے بھارتی حکومت سے نوٹس وصول ہواہے۔