میں چاہے ہنسوں یا روؤں، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے، نکی تمبولی

10 جولائی ، 2022

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکارہ نکی تمبولی نے سدھو موسے والا کی موت پر رونے کی ویڈیو ٹرول ہونے پر رد عمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نکی تمبولی نے مئی میں سدھو موسے والا کی موت کی خبر سامنے آنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا، وہ ایئرپورٹ سے نکلنے کے دوران رو پڑی تھیں۔ان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب ٹرول کیا، جس پر نکی تمبولی نے رد عمل دیا اور ناقدین کو جواب دیا کہ میں چاہے ہنسوں یا رووں، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے۔نکی تمبولی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سدھو موسے والا کا کام پسند ہے، میں نے اس پر تب بھی بات کی جب میں بگ باس کے گھر میں تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس میری گلوکار سے کینیڈا میں ایک کام سے متعلق ملاقات بھی ہوئی، وہ وہاں شوٹنگ میں مصروف تھے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب میں نے سدھو موسے والا کی موت کے بارے میں سنا تو مجھے بہت دکھ ہوا، اس حوالے سے جب ایئرپورٹ پر سوال ہوا تو میں رو پڑی، یہ فطری رد عمل تھا۔