کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر وطن سے دور کولمبو میں عید منائے گی۔اگر کولمبو میں حالات بہتر ہوئے تو کھلاڑی عید کی نماز پڑھنے جائیں گے ورنہ ہوٹل میں عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔تمام کھلاڑیوں نے اپنے گھروں میں قربانی کا اہتمام کیا ہوا ہے۔اور فون کے ذریعے گھروالوں اور دوستوں سے رابطے میں ہیں۔سری لنکا کی مختصر سیریز میں کسی کھلاڑی کے ساتھ اہل خانہ کو نہیں بھیجا گیا ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عید منانے کا اصل مزہ تو گھر میں آتا ہے۔عید پر گھروالوں کو مس کریں گے۔شاداب خان ،محمد عامر عید انگلینڈ میں منائیں گے۔ٹیسٹ ٹیم کے علاوہ وائٹ بال فارمیٹ کے کھلاڑی فخر زمان،محمد وسیم جونیئر،آصف علی،اعظم خان،عثمان قادر،محمد حارث،خوش دل شاہ ،حیدر علی، شاہ نواز دھانی،زاہد محمود،اپنے گھروں میں عید منائیں گے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجا لاہور،شاہد خان آفریدی ،معین خان کراچی ،راشد لطیف اسلام آباد میں عید منائیں گے۔فاسٹ بولر شعیب اخترحج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب میں ہیں۔
کراچی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس وقت پی سی بی اور آئی سی...
کراچینیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت کے لئے اتوار کی صبح دبئی سے اسلام آباد پہنچ رہی...
کراچی فٹنس مسائل سے دوچار مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا کا کپتان بنانے کی تجویز ہے۔میڈیا...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ اذلان شاہ کپ میں ان کی ٹیم کو شرکت کا گرین...
کراچینیپال کے جارح مزاج بیٹسمین دپندرا سنگھ ایری نےمسقط میں اے سی سی مینزپریمیئر کپ کے میچ میں قطر کے خلاف...
کراچی اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے پی ایچ ایف کا تربیتی کیمپ اتوار سے عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں...
کراچیپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلش کاونٹی چیمپئن شپ میں یارک شائر کی جانب سے سیزن کے افتتاحی...
کراچی قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ وہ پیر سے کیمپ میں ذمے داری سنبھال لیں گے، جنگ سے بات چیت...