کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان کی جیت میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا۔گیارہ ماہ بعد پاکستانی ٹیم میں واپس آنے والے یاسر شاہ کہتے ہیں کہ مجھے سری لنکاسے خوش گوار یادیں وابستہ ہیں اور اب بولنگ میں وہ ردھم حاصل کر لیا ہے جو انٹر نیشنل کرکٹ میں درکار ہوتا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فریکچر کے بعد پاکستان کپ میں شرکت کی پھر ایک ماہ کے کیمپ میں شرکت کی ۔مجھے امید ہے کہ مجھ سے جو توقعات وابستہ ہیں وہ پوری کروں گا۔یاسر شاہ نے کہا کہ لیگ اسپنر ہر قسم کی پچ پر آوٹ کرسکتا ہے میں نے اپنی فٹنس اور فارم پر بہت کام کیا ہے گگلی بھی بہتر ہوئی ہے۔بلاشبہ اسپنر کے لئے کم بیک مشکل ہوتا ہے لیکن میں پاکستان کو جیت دلانے کے لئے پر امید ہوں۔سری لنکا کی پچوں پر کھیل چکاہوں اور یہاں اسپنرز کو مدد ملتی ہے اگر مدد نہ بھی ملے ۔
کراچی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس وقت پی سی بی اور آئی سی...
کراچینیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت کے لئے اتوار کی صبح دبئی سے اسلام آباد پہنچ رہی...
کراچی فٹنس مسائل سے دوچار مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا کا کپتان بنانے کی تجویز ہے۔میڈیا...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ اذلان شاہ کپ میں ان کی ٹیم کو شرکت کا گرین...
کراچینیپال کے جارح مزاج بیٹسمین دپندرا سنگھ ایری نےمسقط میں اے سی سی مینزپریمیئر کپ کے میچ میں قطر کے خلاف...
کراچی اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے پی ایچ ایف کا تربیتی کیمپ اتوار سے عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں...
کراچیپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلش کاونٹی چیمپئن شپ میں یارک شائر کی جانب سے سیزن کے افتتاحی...
کراچی قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ وہ پیر سے کیمپ میں ذمے داری سنبھال لیں گے، جنگ سے بات چیت...