کولمبو( اے ایف پی،نیوزایجنسیاں)سیاسی و معاشی بحران کے باعث دیوالیہ ہونے والے سری لنکا میں شدیدمہنگائی اورمعاشی بحران سےتنگ عوام نےاحتجاج کرتےہوئےصدارتی محل پردھاوابول دیا،مظاہرین محل کی راہداریوں میں نعرے لگاتےرہے،گھر سے نہ نکلنے کے انتباہ کے باوجود ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں افراد دارالحکومت کی جانب بڑھتے رہے،سری لنکاکےاعلی ٰدفاعی ذرائع نےنام نہ بتانے کی شرط پراے ایف پی کوبتایاکہ گوٹابایا راجا پاکسے کومحفوظ مقام منتقل کردیاگیاہے، وہ اب بھی صدر ہیں اور فوجی یونٹ ان کی حفاظت کر رہا ہے،اعلیٰ سرکاری ملازم نےاے ایف پی کوبتایاکہ ہم ہدایات کاانتظارکررہےہیں،نہیںجانتےصدرگوٹابایا راجا پاکسے کہاں ہیںلیکن ہمیں بتایاگیاہےکہ وہ سری لنکاکی بحریہ کےساتھ اورمحفوظ ہیں،لنکن پارلیمنٹ کےسپیکرنےبتایاہے کہ صدرگوٹابایا راجا پاکسےنےکہاہےکہ پرامن اقتدارمنتقلی کے بعد 13جولائی کوعہدہ چھوڑدونگا،وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نےکابینہ کاہنگامی اجلاس طلب کرتےہوئے مستعفی ہونے اور وسیع البنیاد حکومت قائم کرنے کی پیشکش کردی،انہوں نےکہاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانےکیلئے اپوزیشن رہنماؤں کےمطالبے سے متفق ہیں،وزیراعظم کے ترجمان نے بتایاکہ وکرما سنگھے نے پارٹی رہنماؤں سے کہا ہے کہ جب تمام جماعتیں نئی حکومت کی تشکیل پر رضامند ہوجائیں گی تو وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔اپوزیشن جماعتوں، ٹریڈ یونینوں، طلبا اور کسان تنظیموں نے مظاہروں کی حمایت کردی،گھر سے نہ نکلنے کے انتباہ کے باوجودملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں افراد دارالحکومت کی جانب بڑھتے رہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے کے ذاتی گھر میں گھس گئے اور وہاں توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے نذر آتش کردیا۔ قبل ازیںاحتجاج کرنیوالے مظاہرین صدارتی محل میں گھس گئے ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےآنسو گیس فائر کی اور تیز دھار پانی کا استعمال کی،پولیس کےساتھ جھڑپوں میں متعددافرادزخمی ہوگئے، مظاہرین نے صدارتی محل کے ڈائننگ روم میں دھاوا بول دیا، جہاں وہ صدارتی محل کے کمروں اور راہ داریوں میں صدر کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے،احتجاج کرنیوالوں کی صدارتی محل کےپول میں نہانےکی ویڈیوبھی جاری کردی گئی،اے ایف پی کےمطابق کولمبومیں تاحال کشیدگی برقرارہے،مظاہرین کوروکنےکیلئےفوج تعینات کردی گئی ہے،دوسری جانب صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک سے فرار کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں پروٹوکول میں کچھ گاڑیاں ہوائی اڈے پر آ رہی ہیں، جہاں ایک پرائیویٹ جیٹ بھی تیار کھڑا ہے۔کچھ دوسری ویڈیوز میں اہل کار بحری جہاز پر تیز رفتاری سے سامان لوڈ کررہے ہیں، جس سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ صدر راجا پاکسے کا سامان پیک کرکے ملک سے باہر روانہ کیا جا رہا ہے۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے...