لاہور(خصوصی نمائندہ،ایجنسیاں ) سینئر رہنما ن لیگ و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ریاست مدینہ کی پہچان بد اخلاقی نہیں تھی، عمران خان نفرتوں کی دیواریں کھڑی کر رہے ہیں،قانون اجازت دیتا ہے کہ ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کروں ،واقعے میں خواتین ، بچے شامل ،اسلئے کارروائی نہیں کر رہا، گر ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو لبنان کی طرح خانہ جنگی ہو سکتی ہے،عمران اقتدار جانے کے بعد سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں، دوبارہ اقتدار میں نہیں آ سکتے،پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ احسن اقبال کے ساتھ واقعہ قابل مذمت ہے ،PTIنے گالم گلوچ کا کلچر عام کردیا ،ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین اوربچوں کو ڈھال بنانا عمران کا پرانا وتیرہ ہے۔ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے لاہور آتے وقت بھیرہ پر تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والی فیملی سے تلخ کلامی واقعہ افسوسناک ہے،میرے پاس دو راستے تھے قانون کا راستہ اختیار کرتا ،سی آر پی یا ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کر سکتا تھا لیکن خواتین و بچوں کی وجہ سے کارروائی نہیں کروں گا، ایف آئی آر عوام کی عدالت میں درج کروائوں گا کہ اس قسم کے رویوں کی حوصلہ شکنی کریں، عمران نیازی کو کرکٹ میں لانے والا ماجد خان تھا جسے چھرا گھونپا، اگر عمران خان کو نوازشریف زمین نہ دیتے تو شوکت خانم اور نمل کیلئے جگہ تلاش کرتا،اگر جہانگیر ترین جہاز نہ دیتا اور علیم خان وسائل استعمال نہ کرتا تو سیاست میں نہ آتا،عمران خان کی اندھی تقلید میں جو لوگ غلط حرکتیں کررہے ہیں انہیں کہوں گا کہ کیا وہ آپ کے ساتھ مخلص ہے؟قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ احسن اقبال کے ساتھ کل اور اس سے پہلے اس طرح کے ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ہمارے ہاں جمہوریت کو آگے نہیں بڑھنے دیاگیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہم نے بہت برداشت کرلیا ، اپنے کارکنوں کی تربیت کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے، عمران خان زمین پر اتریں تو پتہ چلے گا لوگ ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں،عمران خان دوسروں کو چور چور کہتے ہیں، انکو آٹا، چینی چوری کا جواب دینا ہے، ہم ان پرکیسز نہیں بنا رہے، قانون خود اپنا راستہ بنا رہا ہے۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے...