لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور ہر ضلع کی انتظامیہ کو زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے - وزیر اعلی نے کہا عید پر ہر جگہ صفائی نظر آئے، صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور جہاں بھی کمی کوتاہی نظر آئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن ہو گا ، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے اور گلی محلوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ، غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران عید الاضحٰی پر فیلڈ وزٹ کرکے صفائی پلان کا جائزہ لیں۔ تمام انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کیلئے آنے والوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی پر صوبے کے سیاحتی مقامات خصوصا مری جانے والے سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئےجائیں،ہوٹلوں اور پارکنگ کی اوور چارجنگ روکنے کیلئے انتظامی افسران زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کریں۔اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے،وزیر اعلیٰ نے امت مسلمہ کو عید الاضحی ٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا حقیقی فلسفہ رضائے الہٰی کا حصول ہے ، اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ عید الاضحی ٰپر صاحب حیثیت افراد کو اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو شریک کرنا چاہیے۔ آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا، مظلوموں کی مدد، خلق خدا کی بے لوث خدمت ہی اصل قربانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی سے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی،استحکام اور عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دعاگو ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے صادق آباد میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بارے میں انسپکٹر جنرل پولیس اورنارووال کے علاقے نورکوٹ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدائت پر محکمہ بلدیات پنجاب نے عید الاضحی پر صفائی کے انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کے لیے صوبائی کنٹرول روم فعال کردیا ہے۔جبکہ ہر ضلع میں بھی اسی طرز کے کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ سیکریٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ کنٹرول روم عید کے تینوں روز چوبیس گھنٹے صوبہ بھر میں جاری صفائی مہم کی نگرانی کریں گے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں گے۔ سیکریٹری بلدیات نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ضلعی کنٹرول روم اور صوبائی کنٹرول روم کے تشہیر کردہ ٹیلی فون نمبروں پر شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔نیز لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں ختم کر کے چوبیس گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اسلام آباد سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ تحائف کیس کی تحقیقات میں نیب کے کال اپ نوٹس کو اسلام آباد...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شرابہ کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ...
اسلام آبادوزارت خزانہ کے ایک صفحاعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ چین، پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حکومت مخالف تقاریر کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے قانون...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنمامسلم لیگ ن ، طلال...
لاہور پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 32ہزارروپے مقررکردی گئی ۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف ، سینیٹر بیرسٹر علی...