انتخابی مہم چلانے کیلئے ایاز صادق، سلمان رفیق وزارتوں سے مستعفی

10 جولائی ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ،جنرل رپورٹر،نامہ نگار خصوصی)انتخابی مہم چلانے کیلئے سرادار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا، استعفے لاہور کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ہر صورت جتوانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے باعث دونوں رہنماؤں نے وزارتوں سے استعفیٰ دیا ہے، خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20، حلقوں میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں، یہ نشستیں منحرف پی ٹی آئی ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں، ایاز صادق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جبکہ سلمان رفیق پنجاب کے وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔ایاز صادق نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو بھجوا دیا اور اس وجہ ذاتی لکھی ،سلمان رفیق نے بھی استعفی کی وجہ ذاتی وجوہات تحریر کیا ہے،خواجہ سلمان رفیق نے اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بجھوایاجس کو منظور کر لیا گیااور رسمی منظوری کے گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔