کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیو زکے پروگرام ’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافیوں اور تجزیہ کارو ں نے کہا ہے کہ پنجاب ضمنی الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا، کسی کیلئے بھی واضح برتری حاصل کرنا مشکل ہے ، تاہم ن لیگ کا وسیع تجربہ ہے ، ان کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے ، وہ زیادہ نشستیں لے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ ، سینئر تجزیہ کار بینظیر شاہ ، سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کیا جبکہ ماہر معاشیات خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال دیکھیں تو اسٹیٹ بینک کی آؤٹ لک زیادہ حقیقی نظر آتی ہے، آئندہ مالی سال میں مہنگائی 18فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہو یا آمریت ہر دور میں سیاسی جماعتیں دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ حکومت میں آکر آزادیٴ صحافت کو یقینی بنائیں گے، صحافیوں پر حملوں کو روکیں گے اور میڈیا کو آزادی دیں گے، لیکن جب وہ اپوزیشن سے حکومت میں آتے ہیں تو صحافیوں پر مقدمات اور حملوں کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری رہتا ہے، حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان آزادیٴ صحافت کا علم اٹھاتے تھے، مگر پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں عمران خان کی پالیسیوں پر سوال اٹھانے والے صحافیوں کا گھیرا تنگ کیا گیا مگر آج ایک بار پھر وہی کچھ ہوتا نظر آرہا ہے جو پچھلے تین سال دیکھا گیا۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ پنجاب ضمنی انتخابات میں سخت مقابلے ہوں گے البتہ ن لیگ زیادہ نشستیں حاصل کرلے گی، ن لیگ کو اس لحاظ سے برتری حاصل ہے کہ وہ انتخابات لڑنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے،ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں تمام نشستوں پر جیتے ہوئے امیدواروں کو ٹکٹ دیئے ہیں، شہری حلقوں میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف نفرت پائی جارہی ہے۔ بینظیر شاہ نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کون زیادہ نشستیں جیتے گا یہ کہنا مشکل ہے، ن لیگ نے 2018ء میں ان نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے اس لیے ان کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے پرن لیگ کے اندر ناراضی پائی جاتی ہے، 2018ء کے انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑنے والے کچھ امیدوار اب آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑرہے ہیں۔ حبیب اکرم نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کسی پارٹی کیلئے واضح برتری حاصل کرنا کافی مشکل ہے، ن لیگ کو پنجاب میں اپنی حکومت قائم رکھنے کیلئے ضمنی انتخابات میں 13نشستیں جیتنا لازمی ہے، ن لیگ13سے کم نشستیں جیتتی ہے تو اس کا مطلب وہ ہار جائے گی، پی ٹی آئی کے 10منحرف اراکین نے منتوں کے بعد 2018ء میں پارٹی ٹکٹ حاصل کیا تھا ان لوگوں کیلئے اپنے حلقوں میں جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔ ماہر معاشیات خرم شہزاد نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال دیکھیں تو اسٹیٹ بینک کی آؤٹ لک زیادہ حقیقی نظر آتی ہے، آئندہ مالی سال میں مہنگائی 18فیصد تک رہنے کی توقع ہے، تیل کی قیمتوں میں 10ڈالر کمی سے پاکستان کو تقریباً ایک بلین ڈالر کا فائدہ ہوتا ہے، اوپیک اور ایران تیل کی سپلائی بڑھانے جارہے ہیں اس سے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی، پٹرول کی قیمتیں 70ڈالر تک آگئیں تو حکومت پاکستان میں بھی قیمتیں کم کرسکے گی۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے...