منیٰ(جنگ نیوز)حج 2022 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا۔ 10 ذوالحجہ کے دن لاکھوں حجاج کرام رمی کے لیے منیٰ میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے بڑے شیطان‘ کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی دی اور بال اتروا کر احرام کھول دئیے۔ قبل ازیں حجاج نے 9 ذوالحج کی رات مزدلفہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے مغرب اور عشا کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں اور فجر کی نماز کے ساتھ ہی منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے۔ کچھ حجاج مغرب وعشا کی نمازیں مزدلفہ میں ادا کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی منیٰ کی جانب چل پڑے جبکہ بیشتر نے رات کا کافی حصہ مزدلفہ میں گزارا۔ حجاج کے قافلوں کی منیٰ میں آمد کے ساتھ ہی وادی منیٰ کی عارضی خیمہ بستی کی رونقیں بڑھ گئیں۔ حجاج کرام 11 اور 12 ذوالحجہ کو بھی منیٰ میں قیام کریں گے جبکہ بہت تھوڑی تعداد میں حجاج 13 ذوالحجہ کو بھی منیٰ میں رہیں گے۔حج انتظامیہ نے رمی کے لیے پیشگی جدول تیار کیا ہے جس کے مطابق ہر زون میں واقع خیموں کے حاجیوں کو رمی کے لیے مقررہ وقت دیا گیا ہےتاکہ جمرات پل پر بھیڑ نہ ہو اور رمی کا عمل سلیس انداز میں ہو۔حج منصوبے کے مطابق مزدلفہ سے واپسی پر حجاج کو خیموں میں جانے کا پابند بنایا گیا تھا جہاں وہ رمی کے لیے اپنے وقت کا انتظار کرتے رہے۔حجاج نے رمی کرنے کے بعد قربانی دی اوربال منڈوانےکے بعد احرام کھول دیئے۔حجاج کرام آج (اتوار)اور کل بھی شیطانون کو کنکریاں ماریں گے۔
اسلام آباد پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا ہے کہ سستی شہرت کے حصول اور...
کراچی اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق شکایات کیلئے...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اعزاز اللہ شاہ کے خلاف تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی...
کراچی شوہر کو چھوڑ کر بھارت جاکر شادی کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر نے 18 مارچ کو نوئیڈا کے کرشنا اسپتال...
کراچی جرمن شہریوں نے ٹیسلہ کا بائیکاٹ کردیا۔ مسک کی AfD اور ٹرمپ کی حمایت سے ٹیسلا کی مقبولیت گرگئی،رواں برس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو 2 اپریل سے مساوی جوابی محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا اگرچہ نئی...
کراچی بینکاک میں سربراہی اجلاس میں مودی یونس ملاقات کا امکان کم ہے،سمٹ کے دوران غیر رسمی طور پر رہنماؤں کا...