پاکستان میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے،سعودی عرب، امارات سمیت خلیجی ممالک میں منالی گئی

10 جولائی ، 2022

ریاض (جنگ نیوز) پاکستان میں آج(ہفتہ کو) عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ ملک کے تمام شہروں میں عید الاضحی کے بڑے اجتماعات ہوئے، جن میں ملک و قوم کی سلامتی، امت کی فلاح کیلئے دعائیں کی گئیں۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں گزشتہ روز( جمعۃ المبارک) عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔سعودی عرب میں عید کا بڑا اجتماع مسجد نبویؐ میں ہوا جہاں حجاج کرام سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔ مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی گئی۔امریکہ، برطانیہ اور جاپان میں بھی عید الاضحی منائی گئی۔