کولمبو(نیٹ نیوز) سری لنکا میں جاری صدر مملکت کے خلاف احتجاج میں لیجنڈری جے سوریا، کمار سنگا کارا اور جے وردھنے سمیت سابق کرکٹر بھی شامل ہو گئے۔سری لنکا میں حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اور اب سابق کرکٹرز بھی حکومت کے استعفےکا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کے حق میں سامنے آگئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا استعمال کیا، ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، رپورٹ کے مطابق سری لنکن صدر راجاپاکسےکو ان کی رہائش گاہ سے پہلے ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق بدترین معاشی بحران کے خلاف عوام کے شدید احتجاج پر وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے مستعفی ہونےکی پیش کش کردی ہے۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کُل جماعتی حکومت بنانے کے لیے مستعفی ہونےکو تیار ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا کئی ماہ سے خوراک، ادویات،ایندھن، بجلی کی کمی اور شدید مہنگائی جیسے مسائل کا شکار ہے۔اُدھر لیجنڈ بلے باز کمارا سنگاکارا نے عوام کی جانب سے صدارتی محل کے گھیراؤ کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے مستقبل کے لیے ہے۔
اسلام آبادسابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی...
کراچی چین نے امریکہ کے ان الزامات کی تردید کی کہ اس نے خفیہ جوہری دھماکہ خیز تجربات کیے ہیں۔ اس نے انہیں...
اسلام آبادچیف جسٹس آف پاکستان، یحی ٰ آفریدی نے آج اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی اور ان...
اسلام آباد سائفر کیس میں اہم پیش رفت؛ عمران سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد ،سپریم کورٹ نے عمران کی جیل میں...
کراچی برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود،ممکنہ پہلی مسلمان وزیراعظم، ایپسٹن فائلز کے بحران میں قیادت کے...
لاہور ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نےوزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی کیخلاف ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم کے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے کی چار اہم سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے باقاعدہ عمل...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کی وزیراعظم مس سانائے تاکائیچی کو...