بھیرہ واقعہ، عمران خان ماضی میں کارکنوں کے پُرتشدد رویے کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ ایک فیملی کی جانب سےبدتمیزی کا جو واقعہ پیش آیا ہے اس تناظر میں دیکھا جائے تو ماضی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بارہا اپنی تقاریر اور بیانات میں کارکنوں کے پُرتشدد رویے کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔