فضل الرحمن کی سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبدالطیف آلشیخ سے ملاقات

10 جولائی ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبدالطیف آل شیخ سے ملاقات ،مولانا فضل الرحمان ان دنوں حج کیلئے سعودیہ عرب میں سعودی بادشاہ کے مہمان مقیم ہیں، ملاقات میں مفتی ابرار احمد، مولانا راشد سومرو ،صاحبزادہ اسجد محمود، طارق بلوچ، نصیر مروت شامل تھے ملاقات میں باہمی امور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے حج کے موقع پر مملکت سعودیہ کی جانب سے بہترین انتظامات پر مبارکباد دی۔