لاہور(کرائم رپورٹر سے)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مختلف اضلاع میں 13 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکر کے کالعدم تنظیموں کے6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاجن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار ارکان واحد بھٹی‘جمیل الرحمن‘محسن خورشیداورعمران خان جبکہ داعش تنظیم کے دوارکان شفقت حسین اور کاشف علی شامل ہیں ترجمان سی ٹی ڈی نے کہاکہ گرفتار دمشتبہ افراد کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد 1155 گرام، حفاظتی فیوز 24.6 فٹ‘4ڈیٹونیٹرز‘4 ہینڈ گرنیڈ، ایک آئی ای ڈی بم، نقدی36340 روپے‘رسیدبک‘چرس1700گرام اور ایک ماچس برآمد کر کے مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے357 کومبنگ آپریشنز کیے گئے‘ اس دوران14009 افراد کو چیک جبکہ45 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا 38ایف آئی آر درج جبکہ22 بازیابیاں کی گئیں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ مستعدی سے محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے عوام دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں ڈیپارٹمنٹ کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔
اسلام آبادرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی قرض72ہزار138ارب روپے ہو گیا جس میں 24ہزار602ارب روپے بیرونی...
اسلام آباد 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 11ہزار 700روپے ہو گا ، 201تا 300یونٹ کا بیس ریٹ 32.5 ،اوسط...
کراچی جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین قومی سلامتی امور نے کہا ہے کہ...
کراچی پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان، عالمی میڈیا کے...
کراچی بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اورواہگہ اٹاری بارڈر بند کرنے کے فیصلے پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو...
اسلام آباد رواں مالی سال پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 42.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہےاور مزید 19لاکھ افراد غربت...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب پر جاتے ہوئے پاکستان کا معمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال...
اسلام آ باد انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریائوں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ ،بھارت اور پاکستان کے...