پی آئی اے عملے کی فرض شناسی خاتون کا سامان واپس کردیا

10 جولائی ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے عملے نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کا سامان اس کے حوالے کردیا۔جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر زیورات، ملکی و غیرملکی کرنسی اور اقامہ بھول گئی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے عملے کو سرچ کے دوران مذکورہ اشیاء ملیں جس کے بعد سیٹ نمبر سے مسافر کی شناخت اور رابطہ کرکے سامان مسافر کے حوالے کر دیا گیا۔