لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی فرنیچر کی صنعت اپنے جدید ڈیزائنوں کے بل پر عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے مگر اس کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مراعات اور سہولیات کے پیکج کی اشد ضرورت ہے۔ ہفتہ کو اٹلی کے شہر میلان میں اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر اور اٹلی میں سفیر برائے سیاحت شہریار خان کی قیادت میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف شفاق نے کہا کہ بدقسمتی سے فرنیچر کے شعبہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حسن علی بھٹی نے کہا کہ چمڑے کی صنعت فرنیچر سے بھی وابستہ ہے۔ شہریار خان نے میاں کاشف اشفاق کو اٹلی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔
لاہورپنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے ضلعی ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کی دفاتر تک رسائی کے لئے درکار...
لاہور وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مسافروں کو فراہم...
لاہورممبر سازی مہم کے سلسلے میں خواتین اہلِ قلم کو ایک مثبت، تعمیری اور فکری جدوجہد سے وابستہ کرنے کے لیے ایک...
لاہور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی ہیلتھ...
لاہورمصطفی آ با د کے علاقے دھرمپورہ کے رہائشیوں نے کلب چوک میں احتجاج کیا ، مظاہرین سڑک بلاک کر کے شدید نعرے...
لاہوروزیر اعظم پاکستان کے داماد علی عمران معروف صنعتکار خواجہ شاہ زیب کی رہائش گاہ گئے جہاں صوبائی وزیر صحت و...
لاہورپنجاب کے 10منتخب اضلاع میں امدادی پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ...
لاہورصوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے امریکہ کے شہر میری لینڈ میں واقع گوردوارہ گورو...