پاکستان سیاحت کے ذریعے اربوں ڈالر کما سکتا ہے، مہر کاشف یونس

10 جولائی ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان بین الاقوامی معیار کی سیاحت کے فروغ کے ذریعے اربوں ڈالر کما سکتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں زرمبادلہ کمانے میں اس کا شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے،وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر اور سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر مہر کاشف یونس نے ڈاکٹر قیصر رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت دنیا بھر میں بہت سی معیشتوں کے لیے منافع بخش بزنس بن کر ابھری ہے۔