دینی جماعتوں کو مشترکہ ایجنڈے کی طرف آنا چاہیے، مولانا عبدالرؤف فاروقی

10 جولائی ، 2022

لاہور(خبرنگار) جمعیت علماء اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا ہے کہ ممتاز احرار رہنماء قاری یوسف احرار جہد مسلسل کا استعارہ سمجھے جاتے تھے لاہور میں مسجد ختم نبوت کا قیام اور اس کی تعمیر وترقی مرحوم کا صدقہ جاریہ ہے جس سے قیامت تک فیض حاصل ہوتا رہے گا، وہ مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں قاری محمد یوسف احرارؒ کی یاد میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کر رہے تھے اس نشست میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، میاں اویس، چودھری ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔