لاہور(خصوصی رپورٹر)حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پرشہر کو صاف رکھنے کیلئے گرین ویسٹ اورقربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے عیدالاضحی کے تینوں روز کیلئے خصوصی پلان تیار کیا ہے ، جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کرنے کی متعلقہ اداروں کو سخت وارنگ دینے کے علاوہ خود مانٹرینگ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ عیدالاضحی کے تینوں روز کیلئے خصوصی پلان کےتحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جاری کردہ خصوصی عیدالاضحی پلان2022 کا آغاز کر دیا گیا ہے عید سے ایک روز قبل خصوصی صفائی ٓآپریشن،ویسٹ بیگز کی ترسیل،عوامی آگاہی کیمپس،ماڈل کیمپس اور یونین کونسلز کی سطح پر قائم کیمپس پر ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران ڈیوٹی پر تعینات۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق عیدالاضحٰی پر صفائی کے بہترین انتظامات کے لیے خصوصی عید پلان8جولائی سے 12 جولائی تک مرتب کیا گیا ہے اور پلان پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو چکا ہے مویشی منڈیوں،چاند رات اور عید کے تینوں دن خصوصی صفائی آپریشن کے ذریعے شہر کو گرین ویسٹ اور آلائشوں سے پاک کیا جا رہا ہے۔ مویشی منڈیوں،ماڈل کیمپس،یو سیز کیمپس میں 15لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے یو سی 121 زون نمبر 10 میں قائم ایل ڈبلیو ایم سی کیمپ کا دورہ کیا۔
لاہورلاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نرسنگ اسٹاف کو غیر متعلقہ ڈیوٹیوں...
لاہور نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیاسی قومی اُمور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ یوتھ ممبر سازی کیمپ...
لاہورصوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی...
لاہورشالیمار پولیس نے اسکول ٹیچر کی اے آئی سے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور خصوصی ضلعی ٹیموں نے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،پرائیوٹ میڈیکل کالجوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواست دائر ،رکن پنجاب...
لاہور گارڈن ٹاؤن میں کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور موٹر سائیکل سوار کی گردن پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس کے...
لاہورصحت دشمن مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 6یونٹس پر چھاپے مار کر 3فوڈ پوائنٹس بند...