عمران نیازی کا گھناؤنا کردار عوام کے سامنے آرہا ہے، ن لیگ

10 جولائی ، 2022

لاہور( خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے قائمقام صدر خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک سیکرٹری اطلاعات عامر خان صبغت اللہ سلطان رانا احسن شرافت اورسیدتوصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران نیازی کا گھناؤنا کردار عوام کے سامنے آرہا ہے کہ کس طرح یہ لوگوں کی عزتوں سے اقتدار کے نشے میں کھیلتا رہا۔اب انہیں عوامی غیض غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔