تاجرعید قربان کے فلسفہ کو سمجھیں اور اس پر عمل پیرا ہوں ،چئیرمین پیاف

10 جولائی ، 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیاف کے چیئرمین فہیم الرحمان سہگل سیئنر وائس چیئرمین ہارون شفیق چود ھری اور وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے بزنس کمیونٹی کو عید لالضحیٰ کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ غربا اور مساکین کو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کر کے عید قربانی کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے،اپنی نفسانی خواہشات اور انا کو قربان کر کے ہی اللہ کی رضا حاصل کی جا سکتی ہے،عیدالاضحیٰ ایثار اور قربانی کے درس کا نام ہے۔