ایثار وقربانی کا جذبہ ہی سنت ابراہیمی ہے،صدرالخدمت فاؤنڈیشن

10 جولائی ، 2022

لاہور(پ ر) ایثار وقربانی کا جذبہ ہی سنت ابراہیمی ہے،عیدالاضحی حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی بے مثال قربانی کی یاد تازہ کرتی ہے،اسی سنت کی پیروی کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن سالہا سال سے ملک گیر قربانی فی سبییل اللہ کا اہتمام کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار صدرالخدمت فاؤنڈیشن عبدالشکورنے عید الضحیٰ کے موقع اپنے پیغام میں کیا۔انھوں نے مزیدکہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان ملک بھرسمیت مظلوم روہنگیا،شامی،فلسطینی اورافغان بہن بھائیوں کے لئے ہزاروں جانور قربان کیے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ سال الخدمت قربانی فی سبیل اللہ مہم کے تحت 3951بڑے اور1855چھوٹے جانورقربان کئے گئے جس سے مجموعی طور پر 2لاکھ 12 ہزارسے زائد مستحق خاندان مستفید ہوئے۔