اشتہاری 9 سال بعد گرفتا ر

10 جولائی ، 2022

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سی آئی اے کوتوالی نے کانسٹیبل کی شہادت میں ملوث اشتہاری ملزم کو 9 سال بعد گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے دوران ڈکیتی تھانہ شادباغ میں تعینات کانسٹیبل آصف کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔ملزم زاہد عرف ببن 9 سال سے حلیہ بدل کر زندگی گزار رہا تھا،ملزم ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔ڈی ایس پی سی اے سٹی کوتوالی خالد ابوبکر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔