لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ڈاکوکو ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے روایتی موقف اختیار کیا کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس کے مطابق ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم خالد کو نشاندہی کیلئے لیجایاجارہاتھا۔اس دوران گھات لگائے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے ڈاکوئوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کسی جعلی پولیس مقابلہ میں مارا نہیں گیا بلکہ ملزم خالد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو اہے اس کے خلاف کئی مقدمات درج تھے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے پولیس کی زیر تحویل ملزمان کو مبینہ پولیس مقابلوں میں مارنے کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہورلاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نرسنگ اسٹاف کو غیر متعلقہ ڈیوٹیوں...
لاہور نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیاسی قومی اُمور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ یوتھ ممبر سازی کیمپ...
لاہورصوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی...
لاہورشالیمار پولیس نے اسکول ٹیچر کی اے آئی سے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور خصوصی ضلعی ٹیموں نے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،پرائیوٹ میڈیکل کالجوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواست دائر ،رکن پنجاب...
لاہور گارڈن ٹاؤن میں کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور موٹر سائیکل سوار کی گردن پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس کے...
لاہورصحت دشمن مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 6یونٹس پر چھاپے مار کر 3فوڈ پوائنٹس بند...