متعدد وارداتوں میں شہر ی لاکھوں روپے ، زیورات اورموٹرسائیکلوں سےمحروم

10 جولائی ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹرسے ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ مسلم ٹائون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نےعقیل اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 50ہزار روپے نقدی و زیورات،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں حسین سے2لاکھ 75ہزار روپے ،گجر پورہ کے علاقے ڈاکوؤں نے جنید سے2لاکھ 65ہزار روپے،چوہنگ میں عاطف سے1لاکھ60ہزارروپے کی نقدی، گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نےشرافت اقبال اور اس کی فیملی سے1لاکھ 50ہزارروپے کی نقدی و زیورات لوٹ لیے جبکہ فیکٹری ایریا علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پروقار سے1لاکھ20ہزار روپے،شادباغ سے ڈاکو فاروق سے1لاکھ15ہزار روپے،کاہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرعثمان سے 90ہزار روپے،کاہنہ میں میں ڈاکو وحید سے76ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئےجبکہ باغبانپورہ سے لیاقت اور قائداعظم انڈسٹریل ایریا سےاسامہ کی گاڑیاں اور ٹبی سٹی سے ارشاد،جنوبی چھاونی سےذوہیب اور مانگا منڈی کے علاقے سے عمران ذوالفقار کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔