لاہور ( جنرل رپورٹر ) میو ہسپتال لاہور سے ادویات چوری کرنے کے الزام میں 7ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں مریضوں کی جان خطرے میں ڈالنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔ میوہسپتال سے ادویات چوری کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر زین العابدین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کےمطابق وارڈ اٹینڈنٹ مبشر زکریا ادویات چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اسٹورکیپر وقاص اور ڈسپنسر لطیف اسے چوری پر مجبور کرتے تھے۔ اس کام میں سکیورٹی سپروائزر اعظم،گارڈ اعجاز اورعلی رضا بھی ملوث ہیں جبکہ چوری کی ادویات بلال نامی شخص کو بیچتے تھے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
لاہورلاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نرسنگ اسٹاف کو غیر متعلقہ ڈیوٹیوں...
لاہور نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیاسی قومی اُمور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ یوتھ ممبر سازی کیمپ...
لاہورصوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی...
لاہورشالیمار پولیس نے اسکول ٹیچر کی اے آئی سے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور خصوصی ضلعی ٹیموں نے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،پرائیوٹ میڈیکل کالجوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواست دائر ،رکن پنجاب...
لاہور گارڈن ٹاؤن میں کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور موٹر سائیکل سوار کی گردن پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس کے...
لاہورصحت دشمن مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 6یونٹس پر چھاپے مار کر 3فوڈ پوائنٹس بند...